ریاض(این این آئی)سعودی عرب میں طلباء کو اسکولوں میں موبائل استعمال پر پابندی برقرارکھی گئی ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت تعلیم کے ترجمان مبارک العصیمی نے یہ وضاحت اْن افواہوں کی تردید کرتے ہوئے جاری کی ہے جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سعودی اسکولوں میں موبائل استعمال کرنے کی
اجازت دیدی گئی ہے۔انہوں نے توجہ دلائی کہ وزارت نے اس حوالے سے کوئی بیان ہی جاری نہیں کیا۔ اس سلسلے میں اس کے برعکس جو کہا جا رہا ہے من گھڑت ہے۔انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کے تعلیمی اداروں میں اس قانون کے تحت بہت سے ایسے کاموں سے بچا جاتا ہے جس کی وجہ سے تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہونے کا خدشہ ہو۔