کراچی(این این آئی)اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی ایک بار پھر طلب بڑھ گئی ۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوکر 111 روپے سے بھی تجاوز کرگیا ۔ انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 110 روپے 49 پیسے پر آگیا ۔فاریکس ایسوسی ایشن کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر استحکام دیکھا جارہا ہے لیکن اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی طلب کے باعث اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہوگیا ۔ اوپن مارکیٹ میں
ڈالر 110 روپے 80 پیسے سے بڑھ کر 111 روپے 30 پیسے میں فروخت ہوا ۔فاریکس ایسوسی ایشن کے صدر ملک بوستان کے مطابق ڈالر مہنگا ہونے سے دیگر کرنسی بھی مہنگی ہوگئی ہیں ۔اوپن مارکیٹ میں امارتی درہم 20 پیسے مہنگا ہوکر 30 روپے 30 پیسے اور سعودی ریال 10 پیسے بڑھ کر 29 روپے 60 پیسے میں فروخت ہوا۔دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر 1 پیسے کم ہوکر 110 روپے 49 پیسے پر ٹریڈ ہوا ہے۔