بدھ‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2025 

قومی اسمبلی کی سیٹیں بڑھائی جائینگی یا نہیں، حکومت نے اصولی فیصلہ کرلیا

datetime 31  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)حکومت نے مردم شماری کے عبوری نتائج کے بعد قومی اسمبلی کی نشستیں نہ بڑھانے کا اصولی فیصلہ کرلیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حکومت نے قومی اسمبلی کی 272جنرل نشستوں کو صوبوں کے درمیان از سرنو تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا باضابطہ اعلان اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمانی رہنمائوں کے اجلاس میں کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق نئے فارمولے کے

تحت پنجاب سے قومی اسمبلی کی 9 نشستیں کم کی جائیں گی۔ پنجاب کی نشستیں 148 سے کم ہو 141 رہ جائے گی، خواتین کی مخصوص نشستیں بھی 35 سے کم ہو کر 33 رہ جائیں گی اور یوں صوبے کی کْل 9 نشستیں کم ہوں گی ٗنشستوں کی از سر نو تقسیم کے فارمولے کے تحت خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی جنرل نشستیں 35 سے بڑھ کر 39 ہو جائیں گی، مخصوص نشستیں بھی 8 سے بڑھ کر 9 ہو جائیں گی۔بلوچستان سے قومی اسمبلی کی جنرل نشستیں 14 سے بڑھ کر 16 جبکہ خواتین کی مخصوص نشستیں 3 سے بڑھ کر4 ہو جائیں گی۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی بھی ایک نشست میں اضافہ ہوگا جبکہ سندھ اور فاٹا کی نشستوں میں کوئی کمی بیشی نہیں کی جائےگی۔ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت پارلیمانی رہنمائوں کے اجلاس میں مردم شماری کی عبوری رپورٹ جلد جاری کرنے اور نئی حلقہ بندیاں کرنے کی منظوری بھی دی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…