جمعرات‬‮ ، 23 اکتوبر‬‮ 2025 

دوہزار پچیس تک خلائی مخلوق کے منظر عام پر آنے کی پیش گوئی

datetime 9  اپریل‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(نیوز ڈیسک) ناساکی چیف سائنسدان ایل اسٹوفن نے دوہزار پچیس تک خلائی مخلوق کے منظر عام پر آنے کی پیش گوئی کردی ہے۔امریکی خلائی ادارے ناسا کی چیف سائنسدان ایلن سٹوفن کا کہنا ہے کہ سائنسدانوں پرمشتمل ٹیم زمینی مدار سے باہردیگر سیاروں میں پانی اور زندگی کی تلاش میں مصروف عمل ہے۔ انہوں نے پیش گوئی کی اگر کسی سیارے میں خلائی مخلوق آباد ہوگی تو ناسا اگلے دس سے پندرہ سالوں میں ایلین کو منظر عام پر لانے میں کامیاب ہوجائے گا۔ناسا کی چیف سائنسدان کا کہنا تھا کہ ہم کسی اور زمین پر زندگی کو تلاش کرنے کے قریب پہنچ چکے ہیں، آئندہ دس سے بیس سالوں میں ہم خلائی مخلوق کو ڈھونڈ لیں گے اور ان سے رابطہ کر لیں گے۔ایلن سٹوفن نے کہا کہ ہم جلد ہی کسی اور زمین پر زندگی کی موجودگی کے واضح ثبوت حاصل کرلیں گے ، ہمیں معلوم ہے کہ ہمیں کہاں تلاش کرنا ہے اور کیسے تلاش کرنا ہے جبکہ ہمارے پاس ٹیکنالوجی بھی ہے۔ایلن نے مزید بتایا کہ ہماری گلیکسی میں 200 ارب سیارے ایسے ہیں جو زمین سے مشابہہ ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…