اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک میں عید کے بعدملک میں پیازکے بحران کے پیش نظرقیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، وہ پیاز جو تیس سے چالیس روپے کلو فروخت ہوتا تھا وہ سو سے ایک سو بیس روپے کلو فروخت ہونے لگا ہے،کراچی میں پیاز کی قیمتیں دوسرے شہروں میں سپلائی بند کرنے سے کافی حد تک نیچے آئیں ہیں لیکن پورے ملک میں پیاز کا بحران شدت اختیار کر گیا ہے،بیوپاریوں کے مطابق پیاز کی قیمتوں میں استحکام
عارضی ہے کیونکہ بلوچستان کی فصل آئندہ2ماہ تک پیاز کی طلب پوری کرنے کےلئے نافی ہے، بارشوں کی وجہ سے بلوچستان کی پیداوار سے40فیصد تک کم رہی ہے جس کی بدولت سندھ کی پیاز مارکیٹ میں آنے سے قبل ہی قلت کا سامنا ہے۔