وہ ایک انگلی جو مشکل وقت میں آپکے آنسوپونچھتی ہے ان دس انگلیوں سے بہتر ہے ،جو آپکی کامیابی پر تالیاں بجاتی ہیں زندگی کو ضرورت میں رکھو‘ خواہشات کی طرف نہ لے جاؤ‘ ضرورت فقیروں کی بھی پوری ہوتی ہے اورخواہشیں بادشاہوں کی بھی باقی رہ جاتی ہیں۔(حضرت علی کرم اللہ وجہہ)جب تو کسی سے احسان کرے تو اس کو مخفی رکھ اور جب تیرے ساتھ کوئی احسان کرے تو اس کو ظاہر کر۔ (حضرت علیؓ)
لمبی امیدیں باندھنے سے پرہیز کرو کیونکہ وہ خدا کی عطا کردہ موجودہ نعمتوں کی خوشی کو دور کرتی اور تمہاری نظروں میں ان کو حقیر بنا دیتی ہیں اور تم ان کی شکرگزاری نہیں کرتے (حضرت علیؓ)حضرت علیؓ کے پیارے اقوال۔کسی کو اس کی ذات اور لباس کی وجہ سے حقیر نہ سمجھنا کیونکہ تم کو اور اسے دینے والا ایک ہی ربوالا ایک ہی رب ہے‘ وہ اسے عطا اور آپ سے لے بھی سکتا ہے۔ ۔جو پاک دامن پر تہمت لگاتا ہے اسے سلام مت کرواور آخرت ایک دوسرے کی ضد اور نقیض ہیں اور علیحدہ علیحدہ راستے ہیں‘ جو دنیا سے محبت کرتا ہے وہ آخرت سے نفرت کرتا ہے اور دنیا اور آخرت مشرق و مغرب کی طرح ہیں‘..جتنا کوئی کسی کے قریب ہوتا ہے اتنا ہی دوسرے سے دورہوتا ہے۔۔دنیا دوسری چیزوں سے غافل کر دیتی ہے‘ دنیا دار جب ایک چیز حاصل کر لیتا ہے تو اسے دوسری چیزکا حرص لاحق ہوجاتا ہےجو خودروئی سے کام لے گا وہ تباہ و برباد ہوگا اور جو دوسروں سے مشورہ لے گوہ ان کی عقلوں میں شریک ہوجائے گا ۔خطرناک غلطیاں* اپناراز کسی کو بتا کراس کو پوشیدہ رکھنے کی درخواست کرنا ۔* گناہ اس نیت سے کرنا کہ چند مرتبہ کر کے چھوڑدوگا۔* اپنی آمدنی سے زیادہ خرچ کرنا اور کسی خدائی عطیے کا امیدوار ہونا۔
* انسان کے متعلق ظاہری شکل و صورت دیکھ کر رائے قائم کرنا۔ * اپنے والدین کی خدمت نہ کرنا اور اپنی اولاد سے خدمت کی توقع کرنا۔* جوکام خود سے نہ ہو سکے سب کے لئے ناممکن سمجھنا۔* بے کاری میں آئندہ کے لئے خیالی پلاؤ بنانا اور خوش ہونا۔