پیر‬‮ ، 17 جون‬‮ 2024 

بھارت کا آئندہ صدر کم تر سمجھی جانے والی دلت برادری سے ہوگا

datetime 16  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آن لائن)بھارت کا آئندہ صدر دلت برادری سے ہو گا۔ بھارت میں دلت برادری کو انتہائی کم تر گردانا جاتا ہے اور کبھی انہیں اچھوت کہہ کر پکارا جاتا تھا یعنی ایسے افراد جنہیں چھوا بھی نہیں جا سکتا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق 71 سالہ رام ناتھ کوِند کو پیرکو ہونے والے صدارتی انتخابات میں کامیابی کے لیے مقبول ترین امیدوار قرار دیا جا رہا ہے۔وہ مودی کی جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کی طرف سے اس عہدے کے امیدوار ہیں۔ یہ بات تقریبا یقینی ہے کہ

پیر کے دن ملک کی ریاستی اور وفاقی اسمبلیوں میں صدر کے انتخاب کے لیے ہونے والی ووٹنگ میں رام ناتھ ہی کامیاب قرار پائیں گے۔بھارت کی تاریخ میں یہ دوسرا موقع ہو گا کہ دلت برادری سے تعلق رکھنے والا کوئی فرد اس عہدے پر براجمان ہو گا۔ قبل ازیں کے آر نارایانن 1997ء سے 2002 تک یہ خدمات انجام دے چکے ہیں۔ ووٹنگ کے نتائج جمعرات کو جاری کیے جائیں گے۔ 2019 میں ہونے والے پارلیمانی انتخابات میں ایک بار پھر کامیابی کے خواہشمند مودی کے لیے یہ کامیابی انتہائی اہم ہو گی

 

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…