پیر‬‮ ، 17 فروری‬‮ 2025 

میرے خلاف ریفرنس لانا ہے تو لاؤ! شہبازشریف نے عمران خان کو بڑا چیلنج کردیا

datetime 12  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی ) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی تمام تر کوششوں کے باوجود چور دروازے کے ذریعے اقتدار حاصل نہیں کرسکتے۔ایک بیان میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ جنرل پرویز مشرف کے د ور سے لے کر آج تک عمران خان نے ہمیشہ سیاست میں مصنوعی سہارے ڈھونڈنے کی کوشش کی ہے۔

کاش وہ ایسا کرنے کے بجائے جمہوری عمل اور عوام پر بھروسہ کرتے۔محمد شہبازشریف نے کہا کہ قدرت نے عمران خان کو کے پی کے میں ایک نادر موقع دیا تھا مگر انہوں نے وہاں زندگی کے تمام شعبوں میں ناقابل رشک کارکردگی کا مظاہرہ کرکے ثابت کر دیا کہ عوام کی خدمت ان لوگوں کے بس کا کام نہیں جن کی سیاست کا تمام تر دار و مدار سازشوں، دروغ گوئی، الزام تراشی اور دشنام طرازی پر ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت عمران خان کی تمام تر توقعات کا دار و مدار جے آئی ٹی کی رپورٹ پر مبنی ایک ایسی دستاویز پر ہے جس کے مندرجات تضادات کا شاہکار ہیں اور جو اپنے منظر عام پر آنے سے پہلے متنازعہ ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے میرے خلاف عدالت میں ریفرنس دائر کرنے کی دھمکی دی ہے۔ میں اس ریفرنس کاانتظار کروں گا اور مجھے یقین ہے کہ نیازی صاحب اس ریفرنس کے بعد عدالت کا سامنا کرنے سے انہی حیلہ تراشیوں سے کام لیں گے جن کے حوالے سے وہ پاکستان کی عدالتی تاریخ کا سب سے بڑا ریکارڈ قائم کرچکے ہیں۔ محمد شہبازشریف نے کہا کہ میرے خلاف عمران خان کی ہرزہ سرائی نئی بات نہیں۔ اس سے پہلے بھی وہ ایسے کئی بے بنیاد اور لغو الزامات لگا چکے ہیں اور میں نے ان پر ایسی ہی ایک دروغ گوئی پر 10 ارب روپے کے ہرجانے کا مقدمہ دائر کر رکھا ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اس شخص نے لاہور میں 23 مارچ 2013 کے جلسہ عام میں اپنی تقریر میں اعلان کیا تھا کہ میں آئندہ جھوٹ نہیں بولوں گا۔

مگر افسوس صد افسوس یہ اعلان ایک اور جھوٹ ثابت ہوا اور اگر آج عمران خان کی سیاست سے جھوٹ اور گالیاں نکال دی جائیں تو اس میں کچھ باقی نہیں بچے گا۔

موضوعات:



کالم



ایک بار پھر ازبکستان میں


تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…