لاہور(آئی این پی)آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ حکمرانوں کا ’’شو مک چکا ‘‘ہے ان کو اب گھر جانا ہی پڑ یگا ‘(ن) لیگ نے ملک کو بحرانوں کے سواکچھ نہیں دیا ‘آئندہ عام انتخابات میں تخت لاہور کا بوریا بستر گول کر دیں گے ‘پارٹی میں نئے شامل ہونیوالوں کو خوش آمد ید کہتے ہیں ۔ وہ اتوار کے روز بلاول ہاؤس لاہور میں (ق) لیگ فیصل آباد کے صدر خالدپرویز گل کی پیپلزپارٹی میں شمولیت کے موقعہ پر گفتگو کر رہے تھے
آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ حکمرانوں نے لوڈشیڈ نگ ’مہنگائی اور بے روزگاری کے خاتمہ کا نعرہ لگایا مگر عملی طور پر آج ملک میں یہ تینوں مسائل غر یب عوام کو خون چوس رہے ہیں مگر بے حس حکمران ٹس سے مس نہیں ہو رہے اورقوم ان نااہل حکمرانوں کا کسی بھی صورت مزید بوجھ برداشت کر نے کو تیار نہیں بلکہ قوم چاہتی ہے کہ کل نہیں آج ہی نواز حکومت کا خاتمہ ہو نا چاہیے