ریاض (این این آئی)سعودی عرب نے اعلان کیا ہے کہ ایران کے 60 ہزار کے قریب زائرین رواں برس حج میں شرکت کریں گے۔ گذشتہ برس سکیورٹی اور لاجسٹک معاملات پر اتفاق رائے نہ ہونے کی وجہ سے ایرانی زائرین حج نہیں کر سکے تھے۔اب دونوں ممالک میں بات چیت کے بعد ایرانی زائرین رواں برس ستمبر میں حج کے لیے سعودی عرب جا سکیں گے۔سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق سعودی وزارتِ حج اور
ایرانی ادارے نے تمام ضروری اقدامات مکمل کر لیے ہیں تاکہ رواں برس ایرانی زائرین حج کر سکیں۔برطانوی میڈیا کے مطابق ایران کے ایک وفد نے سعودی عرب کے وزیر عمرہ و جج ڈاکٹر محمد طاہر بینتن سے ملاقات کی تھی جبکہ مارچ کے شروع میں ایران کا کہنا تھا کہ زیادہ تر معاملات طے پا گئے ہیں جبکہ چند ایک معاملات ابھی حل طلب ہیں۔۔ اعلان کے مطابق اب ایران کے 60 ہزار کے قریب زائرین رواں برس حج میں شرکت کریں گے۔ گذشتہ برس سکیورٹی اور لاجسٹک معاملات پر اتفاق رائے نہ ہونے کی وجہ سے ایرانی زائرین حج نہیں کر سکے تھے۔اب دونوں ممالک میں بات چیت کے بعد ایرانی زائرین رواں برس ستمبر میں حج کے لیے سعودی عرب جا سکیں گے۔خیال رہے کہ گذشتہ برس سعودی عرب نے کہا تھا کہ ایران کے ناقابل قبول مطالبات کی وجہ سے دونوں ملکوں کے مابین حج انتظامات کے حوالے سے معاہدہ طے نہیں پا سکا جبکہ ایرانی وزیر نے حاجیوں کے انتظامات کے معاہدے میں ناکامی کی تمام ذمہ داری سعودی عرب پر عائد کی تھی۔ واضح رہے کہ تہران میں سعودی عرب کا سفارتی عملہ موجود نہیں ہے اور وہ چاہتا تھا کہ ایران شہری حج کے لیے کسی تیسرے ملک سے ویزا کی درخواست دیں۔جنوری میں سعودی عرب میں معروف شیعہ عالم شیخ نمر النمر کو پھانسی دے جانے کے بعد ایران اور سعودی عرب کے سفارتی تعلقات منقطع ہو گئے تھے ۔