اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارنے کہاہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے چین کے 50 کروڑ ڈالر 23 جنوری تک واپس کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں اوروزیراعظم نے مشکل وقت میں چین کے ساتھ دینے کوسراہاہے ۔اسحاق ڈارنے کہاکہ چین نے پاکستان کو2009میں بغیرسود کے 50کروڑڈالردیئے تھے اورچین نے یہ رقم 23جنوری 2017تک کےلئے دی تھی
اس سے قبل وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی زیرصدارت معاشی ترقی کاجائزہ لینے کےلئے ایک اہم اجلاس ہواجس میں آئندہ پانچ سال کےلئے نئی معاشی پالیسی پرغورکیاگیا۔اس موقع پروفاقی وزیرخزانہ نے بتایاکہ مالیاتی خسارہ مسلسل کم کیا جا رہا ہے اور آئندہ مالی سال مالیاتی خسارہ ساڑھے 3 فی صد پر محدود کر دیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ پاکستانی معیشت اب ٹیک آف کرگئی ہے جس کی وجہ سے غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہورہاہے ۔