بادشاہ کی شان میں قصیدے پڑھے جا رہے تھے۔ دربار میں ایک مہمان فلسفی بھی موجود تھا، جو بادشاہوں کی اس انداز کی مدح سرائی سے نا واقف تھا۔ اس نے قصیدے کے خاتمے پر یہ دیکھا کہ بادشاہ نے خوش ہو کے ایک قصیدہ گو شاعر کو بیش بہا انعام و اکرام سے نواز دیا ہے۔
فلسفی نے اس شاعر سے پوچھا۔ ” اے دربار کے قادر الکلام شاعر کیا تیرے ممدوح میں وہ ساری خصوصیات موجود ہیں جن کا تو نے اپنے اشعار میں ذکر کیا ہے؟”
شاعر نے مصلحت اندیشی سے سکوت اختیار کیا۔ فلسفی نے بادشاہ سے پوچھا۔ ” کیا حضور والا ان اوصاف سے متّصف ہیں جن کا شاعر نے اپنے قصیدے میں ذکر کیا ہے؟”
بادشاہ نے جواب دیا۔ ” تم اس دربار میں نووارد ہو۔ یہاں بادشاہوں کی شان میں شعرا اسی قسم کے قصیدے کہتے اور پڑھتے رہتے ہیں!”
فلسفی نے جواب دیا۔ ” بادشاہ! خدا آپ کو سلامت رکھے لیکن میں تو ایک سیدھی سچی بات جانتا ہوں وہ یہ کہ سچ کے ساتھ موت اس زندگی سے بہتر ہے جو جھوٹ کے بل پر قائم ہو!”
بادشاہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں