برک کا واسطہ ایک ایسے نوجوان سے پڑا جو زندگی کی تگ و دو میں پے در پے ناکامیوں کی وجہ سے ہمّت ہار بیٹھا تھا۔ برک نے کہا۔ ” آخر تم ہمّت کیوں ہار گئے؟”
نوجوان نے جواب دیا۔ “مسلسل ناکامیوں نے میری خود اعتمادی ختم کر دی ہے اور میں ایک مستقل مایُوسی کا شکار ہو گیا ہُوں!”
برک نے کہا۔ ” کوششیں جاری رکھو ۔ مایوس مت ہو، اگر ہو جاؤ تو مایُوسی میں بھی کام کرتے جاؤ۔ مسلسل، لگاتار اور یہ نکتہ ہمیشہ یاد رکھو کہ متحرک پتھر پر کائی نہیں جمتی اور ثابت قدم کچھوا ہمیشہ غافل اور عمل سے بے گانہ خرگوش کو شکست دے دیتا ہے!”
برک
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں