برلن(آئی این پی) گزشتہ سال یورپی یونین کی تمام 27رکن ریاستوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ سیاسی پناہ کی درخواستیں جرمنی میں جمع کروائی گئیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق 2016 کے پہلے 9 ماہ میں یورپی یونین کی تمام ستائیس رکن ریاستوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ سیاسی پناہ کی درخواستیں جرمنی میں جمع کروائی گئیں۔
یورپی شماریات کے دفتر یورو اسٹیٹ کے مطابق اس عرصے میں 7 لاکھ56 ہزار سیاسی پناہ کی درخواستوں سے متعلق فیصلے ہوئے اور جرمنی میں ان کی تعداد 4 لاکھ 20 ہزار رہی۔ دوسرے نمبر پر اٹلی آتا ہے، جہاں ایسی68 ہزار درخواستوں کا فیصلہ کیا گیا جبکہ63ہزار درخواستوں کے ساتھ فرانس تیسرے نمبر پر ہے۔