احساسِ کمتری میں مبتلا ایک شخص نے اپنا نام بدل دیا اور مشہور سلجوق حکمران ‘الپ ارسلان’ کا نام اختیار کیا۔ اس کا خیال تھا بڑا نام رکھ لینے سے وہ خود بھی بڑا ہو جائے گا۔ جب اس کے اس نئے اور بڑے نام کا لوگوں میں شہرہ ہُوا تو کسی نے اس سے سوال کیا” ۔ اجی حضرت الپ ارسلان نام اختیار کرنے سے آپ کو کیا فائدہ پہنچا؟”
نقلی الپ ارسلان نے جواب دیا۔ ” یہ کہ اس نام نے میرے اندر کے چھوٹے پن کو دبا دیا ہے اور میں خود کو بڑا سمجھنے لگا ہُوں”اس شخص نے افسوس کرتے ہُوئے کہا۔ ” افسوس کہ یہ آپ کی غلط فہمی ہے۔ نام الپ ارسلان نے آپ کو بڑا تو نہیں بنایا لیکن آپ نے اس عظیم نام کو چھوٹا ضرور کر دیا ہے۔”