ایک شخصمنہ لٹکائے اپنے ہمسائے سے ملنے گیا اور شکایتاً کہا۔ ” افسوس کہ پڑوسیوں کے دل سے پڑوسیوں کی محبت نکل گئی۔ شاید قیامت قریب آ چکی ہے” ۔
پڑوسی نے پُوچھا۔ ” خیریت تو ہے؟ کیا ہُوا؟”
اس شخص نے کہا۔ ” آج صبح ہم پہ قیامت گزر گئی اور تم نے ہماری خبر تک نہ لی!”
پڑوسی نے حیرت سے پُوچھا۔ ” کیا ہُوا تھا ؟ بخدا مجھے کچھ بھی نہیں معلوم!”
اس شخص نے کہا “ہماری قمیض چھت سے اڑ کے زمین پر آ رہی ، کیا یہ قیامت سے کم بات ہے؟”
پڑوسی نے ہنس کر کہا۔ ” بھئی اس میں قیامت گزر جانے کی کیا بات تھی؟”
اس شخص نے غصّے سے تلملا کے کہا۔ ” ابے احمق! اگر ہم اس قمیض کے اندر ہوتے و ہمارا کیا حشر ہوتا؟”
ایک شخص
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں