ہفتہ‬‮ ، 13 جون‬‮ 2026 

ترکی مشتعل،ہمسایہ ملک پر بمباری شروع،درجنوں ہلاک

datetime 18  دسمبر‬‮  2016 |

انقرہ(این این آئی)ترک طیاروں کی شام میں داعش کے ٹھکانوں پر تازہ کارروائی میں 26جنگجوہلاک ہوگئے ، ان فضائی حملوں میں داعش کے 64 اہداف کو نشانہ بنایا گیاس کے علاوہ اس شدت پسند گروپ کے 206 دیگر اہداف کو توپ خانے اور دیگر ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اتوار کو ترکی کی جانب سے جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاگیا کہ ترک جنگی طیاروں نے شام کے شمالی حصے میں شدت پسند گروپ داعش کے ٹھکانوں پر بماری کی ہے، ترک فوج کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کیے جانے والے ان حملوں کے نتیجے میں داعش کے کم از کم26 جنگجو ہلاک ہوئے۔ ان فضائی حملوں میں داعش کے 64 اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ فوجی بیان کے مطابق اس کے علاوہ اس شدت پسند گروپ کے 206 دیگر اہداف کو توپ خانے اور دیگر ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گیا۔دریں اثناء ترک صدر رجب طیب ایردوآن نے وسطی ترکی میں دہشت گردانہ حملے کی ذمہ داری کرد جنگجوؤں پر عائد کر تے ہوئے کہاہے کہ ایسے حملوں سے حکومت کے حوصلے پست نہیں ہوں گے،

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ قیصریہ میں ہوئے اس کار بم حملے میں فوج کی ایک بس کو نشانہ بنایا گیا، جس کے نتیجے میں تیرہ فوجی ہلاک جبکہ چھپن زخمی ہو ئے، اس حملے کے طریقہ کار سے واضح ہوتا ہے کہ یہ کالعدم کردستان ورکرز پارٹی کے جنگجوؤں کی طرف سے سرانجام دی گئی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ ایسے حملوں سے حکومت کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…