اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

سعودی عرب کا تپتا صحرا اچانک پانی کے سمندر میں تبدیل ۔۔۔ سیاحوں کا ہجوم حیران کن منظر دیکھنے دوڑ پڑا

datetime 5  دسمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب میں ان دنوں طوفانی بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ بارشوں کے نتیجے میں کئی مرتبہ مختلف مقامات پر خوب صورت اور دل کش مناظر تخلیق پاتے ہیں۔ اسی نوعیت کی صورت حال سعودی دارالحکومت ریاض کے شمال میں واقع القصب نامی گاؤں میں بھی دیکھنے میں آئی۔ گاؤں کی بلدیہ کے زیر انتظام العکرشیہ باغ موسلا دھار بارشوں کے بعد عرب کا صحرا ایک خوب صورت جزیرے کا منظر پیش کر رہا ہے جہاں پر سیاحوں کی کثیر تعدادامڈ آئی۔عرب ٹی وی کے مطابق معروف باغ ایک وسیع سمندر کی مانند نظر آرہا ہے جس کو درمیان سے اسفالٹ یا تارکول کی سڑک دو حصوں میں تقسیم کر رہی ہے۔ایک وڈیو میں پانی سے بھرے ہوئے باغ کے ابتدائی حصے کو اختتام حصے سے ملانے والی سڑک کی عکس بندی کی گئی ہے۔ یہ سڑک دیکھنے میں سعودی عرب کو بحرین سے ملانے والے شاہ فہد پْل کی طرح نظر آرہی ہے جس کا افتتاح نومبر 1986 میں کیا گیا تھا۔

موضوعات:



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…