پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

لندن سے واپسی پر عمران خان کی انگلی میں ایک انگوٹھی کا اضافہ

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) یادش بخیر کہ عمران خان پچھلے دنوں بیرون ملک نجی دوروں پرتھے ۔ دوروں کا مقصد مانچسٹر میں اپنے دوست کی بہن کی شادی اور لندن میں اپنے بچوں سے ملاقات تھی تاہم لندن سے واپسی پر پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ سابق مایہ ناز بلے باز عمران خان کے بارے میں انکشاف ہوا ہے کہ ان کی انگلیوں میں ایک کا اضافہ ہو گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق عمران خان کی انگلی میں موجود نئی انگوٹھی ان کے روحانی پیشوا نے پانامہ لیکس کیس میں کامیابی کے لیےدی ہے ۔
واضح رہے کہ اس سے پہلے ” پنکی پیرنی“ نامی عاملہ عمران خان کو ایک انگوٹھی نے پہنائی تھی تاکہ عمرا ن خان پر ہونے والے جادو کو ختم کیا جا سکے ۔پنکی پیرنی کا دعویٰ تھا کہ عمران خان کے گھر کے کچن میں سخت جادو کیا گیا تھا جس کے توڑ کیلئے انہوں نے کپتان کی رہائش گاہ میں کئی روز قیام بھی کیا تھا ۔پنکی پیرنی کا تعلق پاکپتن کے مشہور سیاسی گھرانے سے ہے۔ذرائع کا کہنا تھا کہ چونکہ خان صاحب کی شادی زیادہ عرصہ چل نہیں پاتی اس لئے پنکی پیرنی صاحبہ نے خان صاحب کو مشورہ دیا کہ وہ غریب لڑکیوں کی شادیاں کرائیں جس کے بعد 22مارچ کو پشاور میں عمران خان نے 45جوڑوں کی شادیاں کرائی تھیں، اور ہر ایک جوڑے کو ڈیڑھ لاکھ سلامی دی گئی تھی ا ورقابل ستائش بات یہ ہے کہ ان شادیوں میں سے ایک پر بھی سرکاری پیسہ نہیں لگایا گیا۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…