ممبئی(آن لائن) یوں تو فلموں میں مشکل ترین مناظرعکس بند کرانے کے لیے یا کوئی خطرناک اسٹنٹس ادا کرنے کے لیے اداکاروں کے ہم شکلوں کا سہارا لیا ہی جاتا ہے لیکن گوری شندے کی نئی فلم ‘‘ڈئیرزندگی’’ کی شوٹنگ کے دوران شاہ رخ خان کے ہم شکل ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایتکارگوری شندے کی نئی فلم ‘‘ڈئیرزندگی’’ میں شا ہ رخ خان اوراداکارہ عالیہ بھٹ اداکاری کررہے ہیں۔ فلم کی شوٹنگ بھارتی شہرگووا کے دریا میں کشتی پرجاری تھی کہ مداحوں کو دونوں اداکاروں کی موجودگی کا پتہ چل گیا جس کے بعد وہاں مداحوں کا ایک جم غفیربڑھتا ہی چلا گیا جنہیں قابومیں کرنا بھی مشکل ہوتا چلا گیا جب کہ مداحوں نے دونوں اداکاروں کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے ایک دوسرے کو دھکے دینا بھی شروع کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ مداحوں کی بڑی تعداد کو روکنے کے لیے اداکارہ شا ہ رخ خان کے ہمشکل کاسہارا لیا گیا جب کہ اداکارشا ہ رخ خان اورعالیہ بھٹ شوٹنگ کے بعد کشتی پر صورت حال قابو میں ہونے تک بیٹھے رہے اور پھرکافی دیر بعد وہ متبادل راستے سے چلے گئے۔واضح رہے کہ گوری شندے کی فلم ‘‘ڈئیرزندگی’’ رواں ماہ 25 نومبرکوسینیما گھروں کی زینت بنے گی۔
جب ہزاروں فینز نے شاہ رخ خان کو اپنے حصار میں لے لیا تو کنگ خان نے ایسا کیا کہا؟
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ویل ڈن شہباز شریف
-
آسٹریلیا کے بونڈی بیچ پر حملہ کرنے والے حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی
-
ڈی ایس پی عثمان حیدر کے ہاتھوں بیوی اور بیٹی کے قتل کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
نئے سال کی آمد ! تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف مل گیا
-
پانچ سو روپے ماہانہ کمانے والے کپل شرما اب کتنی دولت کے مالک ہیں؟، جان کر دنگ رہ جائیں گے
-
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
-
باجوہ نے کہا رانا بہت موٹے ہوگئے ہو، جیل میں تھے تو بہت سمارٹ تھے، فیض رانا کو پھر سمارٹ بناؤ: رانا...
-
سڈنی دہشتگردی: بھارت و اسرائیل کی پاکستان کو پھنسانے کی کوشش ناکام، حملہ آور افغان شہری نکلے
-
فیض حمید نے 2 قیمتی گاڑیاں ثاقب نثار اور ان کے بیٹے کو دیں
-
محبوبہ کا سر کاٹ کر ملزم شادی کی تیاریوں میں مشغول ہو گیا
-
ڈی ایس پی عثمان حیدر کی بیوی ور بیٹی کی گمشدگی کا معمہ حل،ملزم نے خود قتل کرنے کا اعتراف کرلیا
-
وفاقی حکومت نے ملازمین کی موجیں لگادیں،ایڈوانس پنشن جاری کر دی
-
پاکستان سے جنگ کے دوران گرائے گئے بھارتی رافیل طیاروں کے نمبر سامنے آگئے
-
طلبہ میں 7 لاکھ کروم بُکس تقسیم کرنے کا اعلان















































