منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

کیا تیسری جنگ ہو نے جا رہی ہے ؟ اسرائیل نے ہنگامی بنیادوں پر تیاریاں شروع کر دیں 

datetime 18  اکتوبر‬‮  2016 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسرائیلی حکومت نے جرمنی کے ساتھ چھٹی ’ڈولفن‘ آبدوز کے حصول کے لیے ہنگامی بنیادوںپر دوبارہ مذاکرات شروع کیے ہیں۔ اس سے قبل اسرائیل جرمنی سے پانچ ڈولفن آبدوزیں خرید کر اپنی بحریہ کے حوالے کرچکا ہے۔جرمن اخبار ’’ مکور ریچن‘‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اسرائیل کی عسکری اور سیاسی قیادت نے اتفاق رائے سے جرمنی سے چھٹی آبدوز کی خریداری کے لیے دوبارہ مذاکرات شروع کیے ہیں۔ صہیونی ریاست کی طرف سے جرمنی سے کہا گیا ہے کہ اسرائیل کو اپنے دفاع اور بحریہ کو مضبوط بنانے کے لیے مزید آبدوزوں کی ضرورت ہے۔ اس سلسلے میں چار سال سے جاری بحث ومباحثہ کے بعد جدید خصوصیات کی حامل طویل وقت تک زیرآب رہنے کی صلاحیت اور انٹیلی جنس معلومات کے حصول کے آلات سے آراستہ آبدوز کی خریداری کے لیے بات چیت شروع کی گئی ہے۔صہیونی ریاست جدید آبدوزوں کو اپنے اسٹریٹیجک اسلحے میں ’’ستون‘‘ کا درجہ دیتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ صہیونی حکومت جدید ترین آبدوزوں کی خریداری میں دلچسپی لے رہا ہے۔ صہیونی حکومت کا کہنا ہے کہ اسرائیل پر ایٹمی حملے کی صورت میں سمندر میں موجود آبدوزیں صہیونی ریاست کا دفاع کریں گی۔اخباری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فی الحال دونوں ملکوں کے درمیان جدید آبدوز کی خریداری کے حوالے سے مذاکرات ابتدائی مرحلے میں ہیں۔دفاعی تجزیہ نگاروں کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے تیزی سے اپنی دفاعی قوت کو بڑ ھانا تیسری جنگ کی تیاریو ں کاپیش خیمہ بھی ہو سکتا ہے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…