اگر بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو چین کا ردعمل کیا ہوگا؟بھارتی میڈیا نے بڑا دعویٰ کردیا

24  ستمبر‬‮  2016

نئی دلی (مانیڑنگ ڈیسک) بھارتی میڈیانے کہاہے کہ بھارت کے لئے پاکستان سے بڑاخطرہ چین ہے ۔انڈیاٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق چین نہ صرف پاکستان کی مددکررہاہے بلکہ بھارت کے دیگرپڑوسی ملکوں سے بھی اپنے تعلقات بہتربنارہاہے ۔چین ایک طرف توپاکستان کی ہرطرح سے مددکررہاہے ۔بھارتی ٹی وی کے مطابق چین نے پہلے پاکستان کے شمالی علاقوں میں کئی منصوبے شروع کئے جوکہ پاکستان کے ساتھ ساتھ چین کے لئے بھی فائدہ مندہیں اوران سٹریجگ پوزیشن سے چین فائدہ اٹھاسکتاہے ۔چین نے بنگلہ دیش،سری لنکا،نیپال ،بھوٹان کے ساتھ تعلقات بناکربھارت کے لئے گھیراتنگ کررہاہے ۔اس چینل نے اپنی رپورٹ میں کہاکہ اب چین نے پاکستان میں اقتصادی راہداری منصوبہ شروع کردیاہے اورپاکستان میں چین کے اس منصوبے سے ایک طرف چین اورپاکستان دونوں کوفائدہ ہوگااوردوسری طرف چین کوگوادرسے لیکرمقبوضہ کشمیرتک رسائی مل گئی ہے ۔چینل کے مطابق اب جنگ ہوئی توچین بھی پاکستان کاساتھ دے گاکیونکہ اب ان دونوں ممالک کے درمیان تعلقات انتہائوں کوچھورہے ہیں ۔بھارتی ٹی وی کاکہناتھاکہ اب بھارت کامقابلہ صرف پاکستان سے نہیں بلکہ چین سے بھی ہے یعنی اب بھارت کواکیلے پاکستان اورچین کے خلاف جنگ کرناپڑے گی یعنی کہ اب خطے میں بھارت کے دودشمن ہیں جن کامقابلہ بھارت کوکرناہے ۔بھارتی چینل کاکہناتھاکہ اب اگربھارت نے پاکستان پرحملہ کیاتوماضی طرح اب پاکستان اکیلانہیں ہوگابلکہ اس کے ساتھ چین بھی ہوگاجس کانقصان بھارت کوہوگا۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…