بدھ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستانیوں کو فائیو جی سہولت کب ملے گی؟ حکومت نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 8  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ جلد ہی پاکستانی صارفین کے لئے فائیو جی کی سہولت متعارف کروا دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر احسن اقبال نے یہ بات صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ احسن اقبال کا مزید کہنا تھاکہ روابط کو مربوط بنانے کے لئے ملک میں ٹیکنالوجی کی بہتری کی جانب ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا اور جلد ہی پاکستانی صارفین کو فائیو جی کی سہولت بھی میسر کر دی جائے گی جس کے بعد پاکستان فائیو جی استعمال کرنے والے ممالک کی صف میں شامل ہو جائے گا۔
واضح رہے کہ فائیو جی ٹیکنالوجی اس وقت تجرباتی مراحل میں ہے مگر احسن اقبال کا یہ بیان مختلف حلقوں میں مختلف انداز سے لیا جا رہا ہے ۔ سوشل میڈیا پر ایکٹیو صارفین نے اس معاملے پر ملا جلا رد عمل دیا ہے ۔ ایک صارف کے مطابق ن لیگ نے اگلی بار بھی حکومت میں آنے کے خواب دیکھ لئے ہیں۔ جبکہ حکومت کے لئے یہ ناممکن امر ہے کہ 2018 ء سے پہلے فائیو جی ٹیکنالوجی پاکستان میں لانچ کر دی جائے ۔
واضح رہے کہ الیکشن کا سال قریب آتے ہی اور اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے مختلف تحریکوں کے بعد حکومت کی جانب سے مختلف منصوبہ جات اور پیکجز کا اعلان کیا جا رہا ہے ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…