بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

’’چوہدری نثار کا ہنگامی حکم ‘‘ حساس ادارے حرکت میں آگئے بڑی کارروائی ہو گئی

datetime 8  ستمبر‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے حکم پر فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) نے غیر ملکیوں کو شناختی کارڈ کے اجرا میں ملوث دو نادرا اہلکاروں کو گرفتار کر لیا۔ محمد کامران اور راؤ محمد وسیم کوکراچی اور اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا۔ ترجمان وزرات داخلہ کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایات پر ایف آئی اے نے غیرملکیوں کو قومی شناختی کارڈ جاری کرنے کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔ترجمان کے مطابق محمد کامران اور راؤ محمد وسیم کی نشاندہی بھی اسی مہم کے دوران ہوئی۔ محمد کامران کراچی کا رہائشی اور 2003سے نادرا ملازم ہے۔ راؤ محمد وسیم 2004 سے نادرا میں ملازم ہے اور چوہڑ چوک راولپنڈی میں تعینات تھا۔وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ غیر ملکیوں کو پاکستانی شناخت فراہم کرنے والے اور ملکی سلامتی کو داؤ پر لگانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں‘انہوں نے نادرا حکام کو جعلی شناختی کارڈز کے اجرا میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…