کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)پی آئی اے نے امریکی طیارہ ساز کمپنی سے 8 نئے بوئنگ 787 طیارے خرید نے کا معاہدہ کرلیاہے، جبکہ طیاروں کی فراہمی آئندہ سال جون میں شروع ہوگی۔میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے چیئرمین پی آئی اے اعظم سہگل نے بتایا کہ بعض روٹس پر بوئنگ 777 طیارے منافع بخش نہیں ہیں، کیونکہ ان میں 3 سے 400مسافروں کی گنجائش ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بوئنگ 787 طیارے 300 سے کم مسافروں کو لے جاتے ہیں، جو پی آئی اے کے موجود آپریشن کے لئے موزوں ہیں۔
چیئرمین پی آئی اے نے صحافیوں کو بتایا کہ دسمبر 2016 تک پی آئی اے کو لندن کے ہیتھرو ایئر پورٹ پر 4 سے 6نئے سلاٹس مل جائی گی۔ اس کے علاوہ امریکی حکومت سے نیو یارک جے ایف کینیڈی ایئرپورٹ کے لیے براہِ راست پروازوں کی اجازت کے لیے بات چیت جاری ہے۔اس سے قبل سینیٹ کی کمیٹی کو پی آئی اے انتظامیہ نے بتایا کہ قومی ائیرلائن مسقتل قریب میں بنکاک،ہانگ کانگ، نجف،العین اور طائف کے لیے بھی پروازیں شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس کے علاوہ بارسلونا کے لئے براستہ پیرس دو پروازیں بھی شروع کی جا رہی ہیں۔
پاکستان کا زبردست طیارے خرید نے کا معاہدہ ،کس ملک سے خریدنے جارہا ہے ؟ ناقابل یقین نام سامنے آگیا
6
ستمبر 2016
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں