انقرہ (مانیٹرنگ ڈیسک )ترکی کے ائیر پورٹ پر نامعلوم سمت سے چار راکٹ فائرکیے گئے تاہم خوش قسمتی سے اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ، حملوں میں پولیس چیک پوائنٹس کو نشانہ بنایا گیا، ایئرپورٹ عملے اور مسافروں کو ٹرمینل کی عمارت منتقل کردیا گیا، کسی پرواز کو معطل نہیں کیا گیا، حکام نے الزام عائد کیا ہے کہ راکٹ حملوں میں کرد ملائیشیا ملوث ہوسکتی ہے،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکے کے شہر دیاربکر میں گورنر نے ایک بیان میں کہاکہ ترکی کے شہر دیاربکرمیں واقع ایئرپورٹ پرگزشتہ روز 4 راکٹ حملے کیے گئے۔
شہر کے گورنر کا کہنا تھا کہ حملوں میں پولیس چیک پوائنٹس کو نشانہ بنایا گیا ،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ایئرپورٹ عملے اور مسافروں کو ٹرمینل کی عمارت منتقل کردیا گیا۔انہوں نے مزید کہا کہ کسی پرواز کو معطل نہیں کیا گیا، حکام کے مطابق راکٹ حملوں میں کرد ملائیشیا ملوث ہوسکتی ہے۔
ترکی ایئر پورٹ پر چار راکٹ فائر،پروازیں معطل
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں