بدھ‬‮ ، 24 جون‬‮ 2026 

سینئرقائدین کو تھپڑوں کی گونج،مصطفی کمال اور فاروق ستار اب کیا کرنیوالے ہیں؟جاوید چودھری کے انکشافات‎

datetime 23  اگست‬‮  2016 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)مصطفی کمال ایم کیو ایم میں واپس آ جائیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار سینئر صحافی‘ کالم نگار اور مشہور اینکرپرسن جاوید چوہدری نے ایکسپریس نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ 2013کے الیکشن کے بعد جب الطاف حسین نے اپنے سینئر قائدین کو کارکنوں سے تھپڑ مروائے تھے تو اس ساری صورتحال کے بعد فاروق ستار‘ مصطفی کمال‘ انیس قائم خانی‘ رضا ہارون سمیت دیگر کئی لوگوں نے یہ فیصلہ کیا تھا کہ اس پارٹی میں نہیں رہیں گے یا پھر ہم الطاف حسین کو پارٹی سے فارغ کریں گے۔ جاوید چوہدری نے مزید بتایا کہ مصطفی کمال کو باہر بھجوانے میں فاروق ستار کا اہم کردار تھا اور اگر اس وقت فاروق ستار ان کا ساتھ نہ دیتے تو ان کی جان کو بھی خطرہ تھا۔ فاروق ستار نے بہت محنت اور کوشش کے بعد مصطفی کمال کو باہر بھجوایا اور اس دوران یہ بھی طے پایا تھا کہ دونوں مل کر نئی پارٹی بنائیں گے ۔اس حقیقت کو ایم کیو ایم کے رہنما اور کارکنان تک جانتے ہیں بلکہ مصطفی کمال کی پارٹی ورکر بھی اس حقیقت سے آگاہ ہیں۔ جاوید چوہدری نے کہا کہ مصطفی کمال زیادہ دیر فاروق ستار سے دور نہیں رہ سکیں گے اور بالآخر فاروق ستار کے ساتھ مل جائیں گے اور ان کو باقاعدہ عزت دی جائے گی اور اگر مصطفی کمال یہ قدم نہیں اٹھاتے تو پھر اکیلے پارٹی چلانا ان کیلئے مشکل ہو جائے گا اور مصطفی کمال کی پارٹی ایم کیو ایم کو نہیں توڑ سکے گی۔‎


Javed Chaudhry is Telling the Inside Story of… by faizakhan_1122



کالم



فورنگ میں ایک رات


ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…