پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کرکٹ کیلئے خوشی کی بڑی خبر،تاریخی موقع آگیا

datetime 21  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پورٹ آف سپین /دبئی (آئی این پی)پاکستان کر کٹ ٹیم کا تاریخ میں پہلی بار نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بننا یقینی ہونے لگا، ویسٹ انڈیز اور بھارت کے مابین جاری چوتھا اور آخری ٹیسٹ کا تیسرا روز بھی بارش کی نذر ہو گیا،میچ ڈرا کی جانب گامزن ، ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان بارش سے متاثرہ تیسرا ٹیسٹ ڈرا ہوتے ہی گرین کیپس تاریخ میں پہلی بار رینکنگ میں ٹاپ پر پہنچ جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق پورٹ آف اسپین میں ویسٹ انڈیز اور بھارت کے درمیان چوتھا ٹیسٹ بارش سے جتنا متاثر ہورہا ہے اتنا ہی پاکستان کے نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بننے کے امکانات روشن ہوتے جارہے ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرے روز کا کھیل بھی بارش اور گیلی آؤٹ فیلڈکی نذر ہوگیا تھا، ابتدائی روز صرف 22 اوورز کا کھیل ہوسکا تھا جس میں میزبان سائیڈ نے 2 وکٹ پر 62 رنز بنائے تھے، موجودہ صورتحال میں میچ کا نتیجہ ڈرا کی صورت میں ہی برآمد ہوتا دکھائی دے رہا اور پاکستان کو بھی اسی کی ہی ضرورت ہے، اگر یہ میچ بے نتیجہ رہا تو ٹیسٹ رینکنگ میں دوسرے نمبر پر موجود پاکستان بھارت سے ٹاپ پوزیشن چھین لے گا، موجودہ رینکنگ میں یہ پہلا موقع ہوگا جب گرین کیپس ٹاپ پوزیشن پر فائز ہوں گے۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…