پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

انتظار کی گڑیا ں ختم پاکستانی کر کٹ شائقین کیلئے خو شخبری

datetime 21  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئر مین پی سی بی شہریار خان سے ملاقات کے بعد قومی ٹیم کے مڈل آرڈر بلے باز عمر اکمل کے سارے گناہ معاف ہوگئے ، نوجوان کھلاڑی پی سی بی کی نظر میں ”شریف “ بن گئے ،اوپنر احمد شہزاد کو بھی ٹیم میں واپس لانے کےلئے ”بیک ڈور انٹری“ تیار ہو چکی ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بور ڈ نے خراب ڈسپلن اور ناقص فارم کے باعث عمر اکمل اور احمد شہزاد کو دورہ انگلینڈ کے لیے ون ڈے سکواڈ میں شامل نہ کیا تاہم چیئر مین پی سی بی شہریار خان سے ملاقات کے بعد ایسا محسوس ہورہا ہے کہ عمر اکمل پر انگلینڈ کے خلاف واحد ٹی ٹونٹی کے لیے ٹیم کے دروازے کھل جائیں گے حالانکہ نوجوان کھلاڑی کی حالیہ پرفارمنس کچھ زیاد ہ اچھی نہیں رہی ،عمر اکمل نے کیریبیئن پریمیئر لیگ میں بھی ایک ہی اچھی اننگز کھیلی ، ٹرانباگو نائٹ رائیڈز کیلئے انہوں نے 12 میچز میں صرف179 رنز سکور کیے تھے ۔
دوسری جانب شہریار خان نے اوپنر احمد شہزاد کو بھی اچھا بچہ بننے کی نصیحت کی ہے جس کے بعد ان کے ٹیم میں واپسی کے امکانات بھی کئی گنا بڑھ گئے ہیں ، قابل ذکر بات یہ ہے کہ احمد نے آخری 16 ون ڈے میچز میں29 کی اوسط سے 478 رنز بنائے جن میں محض 3 نصف سنچریاں شامل تھیں، وہ آخری 6 میچز میں ففٹی سے بھی محروم رہے اور 16 کی معمولی ایوریج سے 100 رنز سکور کرنے کے باعث ٹیم سے باہر ہو گئے۔ قومی ٹیم کے اوپنر نے آخری12ٹی ٹونٹی 20میں محض 16 کی اوسط سے 197 رنز بنائے اور انہیں صرف ایک بار نصف سنچری کا موقع مل سکا،احمد کا بلا کیریبیئن پریمیئر لیگ میں بھی نہ چلا اور بارباڈوس ٹرائیڈنٹس کی جانب سے انہوں نے 4میچز میں 49 رنز بنائے۔



کالم



خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں


’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…