جمعہ‬‮ ، 18 جولائی‬‮ 2025 

انگلینڈ کی آخری اُمید بھی ٹوٹ گئی،پاکستانیوں کاجشن آزادی پر ایک اور جشن شروع

datetime 14  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کو انگلینڈ نے 40رنز کا ہدف دیا ہے اور کچھ ہی دیر میں پاکستان کی بیٹنگ کا آغاز ہوجائے گا، توقع ہے کہ میچ کا اختتام آج چوتھے کرکٹ ٹیسٹ کے چوتھے ہی روز ہوجائے گا اس وقت چوتھے دن کے کھیل میں تقریباً41اوورز کا کھیل باقی ہے یعنی اگر پاکستان کرکٹ ٹیم نے آج ہی گیم ختم کرنی ہے تو اسے 41اوورز میں صرف 40رنز بنانے ہیں۔انگلینڈ کی آخری اُمید بھی ٹوٹ گئی،پاکستانیوں کاجشن آزادی پر ایک اور جشن شروع،پاکستان کرکٹ ٹیم نے قوم کو یوم آزادی پر چوتھے ٹیسٹ کی چوتھے دن ہی جیت کاشاندار تحفہ دے دیا، انگلینڈ کو شکست سے اب کوئی معجزہ ہی بچا سکتا ہے ۔انگلینڈ کی ٹیم اپنی دوسری اننگ میں صرف39 رنز کی لیڈ حاصل کرسکی جبکہ پاکستان کی ابھی پوری ٹیم کی بیٹنگ ہونا باقی ہے۔پاکستان کو جیت کے لئے اب صرف 40رنز درکار ہیں پاکستان کی جانب سے سہیل خان نے ایک،افتخاراحمد نے ایک ،وہاب ریاض نے دو،یاسرشاہ نے پانچ کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا جبکہ ایک کھلاڑی کو وہاب ریاض نے رن آﺅٹ کیا۔افتخار احمد کو چوتھے ٹیسٹ میں ابتداءمیں انگلش بیٹسمینوں کے جارحانہ انداز کی وجہ سے موقع نہ دیاگیا مگر آخر میں ان کو اوور دینا مصباح الحق کے لئے فائدہ مند ثابت ہوا اوروہ اپنے پہلے ٹیسٹ میچ کی پہلی وکٹ انگلینڈ ٹیم کے دسویں کھلاڑی جیمز اینڈرسن کو آﺅٹ کرنے میں کامیاب ہوگئے ،وہاب ریاض نے گیم اُلٹ دی،انگلینڈ شکست کی گہری کھائی میں، تفصیلات کے مطابق پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان ہونے والے چوتھے کرکٹ ٹیسٹ میچ میں وہاب ریاض نے تباہ کن باﺅلنگ کے ذریعے اچانک گیم الٹ دی اور انگلینڈ کی مزاحمت میں آخری کیل بھی ٹھونک دی، وہاب ریاض نے شاندار باﺅلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 65ویں اوور کی پانچویں اور چھٹی گیند پر دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کرکے سٹیڈیم میں انگلش شائقین کے دل توڑ دیئے،وہاب ریاض نے پہلے شاندار فیلڈنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ہی گیند پر کرس ووکس کو رن آﺅٹ کیا جبکہ دوسری گیند پر جانی بیرسٹو کو پویلین واپس بھیج دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…