اسلام آباد (این این آئی)وزیر داخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہاہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار پر بے جا تنقید پاک امریکا تعلقات اور مشترکہ مفادات کے حصول میں مشکلات پیدا کر سکتی ہے۔انہوں نے یہ بات منگل کویہاں امریکہ میں تعینات پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی سے ملاقات میں کہی ۔جس میں پاک امریکہ تعلقات اور پاکستان کے حوالے سے امریکی اہلکاروں کے حالیہ بیانات کے حوالہ سے گفتگو کی گئی۔ وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیر داخلہ نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردار پر بے جا تنقید دونوں ملکوں کے تعلقات اور مشترکہ مفادات کے حصول میں مشکلات پیدا کر سکتی ہے۔ ملاقات میں امریکی شہری میتھیو بیرٹ کو پاکستانی ویزہ کے اجراء کا معاملہ بھی زیر غور آیا۔ وزیر داخلہ نے ہدایت کی کہ ویزوں کے اجراء میں متعلقہ قواعد و ضوابط کی پابندی کو یقینی بنایا جائے۔
میتھیو بیرٹ کی گرفتاری ،،بے جا تنقید،چوہدری نثار کا دبنگ اعلان،امریکہ کو بھی سرپرائز دیدیا

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں