اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

اب حج کیلئے جانے والوں کو جدہ یا مدینہ ایئر پورٹ پہنچتے ہی یہ کام کرنا ہوگا سعودی عرب نے واضح احکامات جاری کر دیئے

datetime 5  اگست‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)عازمین حج موبائل فون سمیں خریدنے کے لئے اپنے پاسپورٹ اور حج ویزہ کی فوٹو کاپیاں کروا کرضرور ہمراہ لے جائیں ‘ان کے فنگر پرنٹس کا ڈیٹا سعودی وزارت داخلہ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔عازمین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جدہ یا مدینہ ایئر پورٹ سے ہی موبائل فون سمیں خرید لیں جہاں اس مقصد کے لئے خصوصی سٹال قائم کئے گئے ہیں۔ عازمین کو اس موقع پر اپنے پاسپورٹ اور حج ویزہ کی فوٹو کاپی ‘ایئر پورٹ پر اترنے کے بعد امیگریشن حکام کی طرف سے مہیا کیا جانے والا سعودی عرب میں داخلے کا نمبر اوراپنے فنگر پرنٹس مہیا کرنا ہوں گے۔
اس موقع پر ان کا پاسپورٹ بھی ان کے ہاتھ میں ہوتا ہے جس سے دیگر کوائف بھی معلوم کئے جا سکتے ہیں۔ ایئر پورٹ سے نکل کرمعلم کا سٹاف عازمین سے پاسپورٹ لے کر اپنے پاس جمع کر لیتا ہے جو انہیں صرف وطن واپسی کے موقع پر ہی مہیا کئے جاتے ہیں۔چنانچہ بعد ازاں انہیں سمیں خریدنے میں مشکل پیش آسکتی ہے۔ مزید برآں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں موبائل فون سمیں عام بازار میں دستیاب نہیں بلکہ یہ سمیں خریدنے کے لئے انہیں کسی موبائل فون کمپنی کے دفتر جا ناپڑتا ہے اور ان کے پاس ا ن کا پاسپورٹ بھی نہیں ہوتا جس پر ضروری کوائف درج ہوتے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…