لاہور(نیوز ڈیسک ) مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر کے صاحبزادے علی روحیل کے خلاف گارڈ پر تشدد کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ مسلم لیگ (ن) کے ایم این اے شیخ روحیل کے صاحبزادے علی روحیل نے گزشتہ روز گالف کنٹری کلب کے گارڈ محمد حسین کو گاڑی کی تلاشی لینے پر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس پر ان کے خلاف گارڈ حسین کی مدعیت میں تھانہ چھاو¿نی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ طاقت کے نشے میں چور روحیل شیخ کے صاحبزادے نے گاڑی کی تلاشی دینے کے بجائے اسے گالیاں دیں اور پھر تشدد کا نشانہ بنایا جب کہ ایف آئی آر میں تشدد کرنے کی دفعات شامل کی گئیں۔