برلن ( این این آئی )یورپی کمیشن کے صدر ژاں کلود ہنکر نے کہا ہے کہ اب برطانیہ کے لیے یہ فیصلہ کرنا ضروری ہوگیا کہ وہ یورپی یونین کے ساتھ کس قسم کے تعلقات رکھنا چاہتا ہے کیونکہ برطانیہ یہ نہیں کر سکتا ہے کہ اپنی مرضی کی چیزوں میں تو شامل ہو اور باقی کو چھوڑ دے،اب جو کام کرنے کا ہے وہ اس طلاق کو صاف ستھرے طریقے سے مکمل کرنا ہے کیونکہ شہریوں اور کاروباری دنیا کو اس فیصلے کی قانونی حیثیت معلوم ہونی چاہیے۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے جرمنی کے دارالحکومت برلن میں یورپی یونین کے چھ بانی رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے قبل ایک اخبار سے بات کرتے ہوئے کیا۔ژاں کلود ہنکر کا مزید کہنا تھا کہ اس معاملے میں اپنی مرضی چلانے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا کیونکہ جو نکل گیا وہ نکل گیا۔اب جو کام کرنے کا ہے وہ اس طلاق کو صاف ستھرے طریقے سے مکمل کرنا ہے کیونکہ شہریوں اور کاروباری دنیا کو اس فیصلے کی قانونی حیثیت معلوم ہونی چاہیے۔یورپی اتحاد کے بانی چھ ممالک کے وزرائےِ خارجہ کے اجلاس کے بعد بات کرتے ہوئے میزبان جرمنی کے وزیر خارجہ فرینک والٹر سٹینمر نے برطانیہ پر زور دیا ہے کہ وہ جتنا جلدی ممکن ہو یورپی یونین سے نکل جانے کے عمل کا باقاعدہ آغاز کرے۔فرینک والٹر سٹینمر کا کہنا تھا کہ اگرچہ برطانوی رہنماؤں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے ملک کے مستقبل کے بارے سوچیں، اسی طرح یورپی یونین کے رہنماؤں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس اتحاد کے مستقبل کے بارے میں سوچیں۔ان کا کہنا تھا کہ بانی ارکان کے لیے ضروری ہے کہ یورپی یونین کی شکل میں آزادی اور استحکام کے جس منصوبے کی بنیاد انہوں نے رکھی تھی اسے بچایا جائے۔فرینک والٹر سٹینمر کے بقول اس میں کوئی شک نہیں کہ ہمیں جس صورتحال کا سامنا ہے اس میں نہ تو اوسان خطا ہونے والی کوئی بات ہے اور نہ ہی اس سے ہمیں فالج ہونا چاہیے۔جرمن وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ یورپی اتحاد کے رہنماؤں کے لیے ضروری ہے کہ وہ لوگوں کی نقل و حرکت، سکیورٹی اور بے روزگاری کے چیلنجوں پر توجہ دیں۔ ہمیں اس سلسلے میں جلد بازی نہیں کرنی چاہیے اور یہ نہیں سمجھنا چاہیے کہ ہمارے پاس تمام سوالوں کے جواب موجود ہیں، لیکن برطانیہ کے اخراج کے فیصلے کے بعد ہمارے لیے ضروری ہے کہ ہم پریشانی میں نہ ڈوب جائیں اور کچھ بھی نہ کریں۔بانی رکن ممالک کے اجلاس سے پہلے فرانس کے وزیر خارجہ نے بھی یورپی یونین سے برطانیہ کے اخراج کے عمل کو جلد مکمل کرنے پر زور دیا۔اجلاس کے لیے روانہ ہونے سے پہلے ژاں مارک ایرالت نے کہا کہ یہ بات یورپی یونین اور برطانیہ دونوں کے مفاد میں ہے کہ برطانیہ کے ساتھ اتحاد سے نکلنے کے فیصلے پر جلد از جلد بات کی جائے کیونکہ اتحاد میں شامل دیگر 27 ممالک کے لیے ضروری ہے کہ وہ اس اتحاد کو ایک نیا مقصد فراہم کریں ورنہ یہ اتحاد عوامیت کی نظر ہو جائے گا۔فرانسیسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اجلاس میں ہماری ساری توجہ جرمنی اور فرانس کے سرکاری افسران کے تجویز کردہ اس خاکے کو حتمی شکل دینے پر نہیں صرف ہونی چاہیے جس میں یورپی اتحاد کو ایک ایسا لچکدار ادارہ دکھایا جا رہا ہے جس میں رکن ممالک کو ایسی فضا مہیا کی جائے کہ وہ جتنی شمولیت کرنا چاہیے کریں اور جب چاہیں اتحاد کے معاملات شامل نہ ہوں۔ہماری ساری توجہ اس اتحاد کو لچکدار بنانے پر مرکوز نہیں ہونی چاہیے، کیونکہ پہلے ہی یورپی ممالک دو مختلف رفتاروں پر چل رہے ہیں۔اگلے ہفتے یورپی یونین میں شامل ممالک کے سربراہی اجلاس میں برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرن کے شمولیت کے حوالے سے فرانسیسی وزیرِ خارجہ کا کہنا تھا کہ منگل کو اس اجلاس میں ڈیوڈ کیمرن پر شدید دبا ؤہوگا کہ وہ برطانیہ کے اخراج کو حتمی شکل دیں۔ان کا کہنا تھا کہ ہم 27 ارکان کو متفق ہونا پڑے گا کہ ایک طے شدہ تاریخ کے بعد برطانیہ کے اخراج والا معاملہ مکمل ہو جائے گا، لیکن مسٹر ایرالت نے یہ نہیں کہا کہ منگل کے اجلاس میں ایسی کوئی تاریخ طے کر دی جائے گی۔ہمیں یورپ کو ایک نئی سوچ، نیا احساس دینا ہوگا وگرنہ اتحاد میں جو خلا آ گیا ہے اسے عوامیت پر کر دی گی۔واضح رہے کہ یورپی رہنما برطانیہ کی جانب سے یورپی یونین کو جمعرات کو ہونے والے تاریخی ریفرینڈم کے بعد علیحدگی کے مضمرات پر بحث کے لیے منگل اور بدھ کو سر جوڑ کر بیٹھیں گے۔برطانوی عوام کی اکثریت نے یورپی یونین سے الگ ہونے کے حق میں ووٹ دیا ہے، جبکہ وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ وہ اکتوبر میں عہدے سے الگ ہو جائیں گے۔
برطانیہ جلدی کرے ،جو اتحاد سے نکل گیا وہ نکل گیا،صدریورپی کمیشن نے کھری کھری سنادیں،بڑا قدم اُٹھالیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ویل ڈن شہباز شریف
-
آسٹریلیا کے بونڈی بیچ پر حملہ کرنے والے حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی
-
ڈی ایس پی عثمان حیدر کے ہاتھوں بیوی اور بیٹی کے قتل کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
نئے سال کی آمد ! تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف مل گیا
-
پانچ سو روپے ماہانہ کمانے والے کپل شرما اب کتنی دولت کے مالک ہیں؟، جان کر دنگ رہ جائیں گے
-
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
-
باجوہ نے کہا رانا بہت موٹے ہوگئے ہو، جیل میں تھے تو بہت سمارٹ تھے، فیض رانا کو پھر سمارٹ بناؤ: رانا...
-
سڈنی دہشتگردی: بھارت و اسرائیل کی پاکستان کو پھنسانے کی کوشش ناکام، حملہ آور افغان شہری نکلے
-
فیض حمید نے 2 قیمتی گاڑیاں ثاقب نثار اور ان کے بیٹے کو دیں
-
محبوبہ کا سر کاٹ کر ملزم شادی کی تیاریوں میں مشغول ہو گیا
-
پاکستان سے جنگ کے دوران گرائے گئے بھارتی رافیل طیاروں کے نمبر سامنے آگئے
-
ڈی ایس پی عثمان حیدر کی بیوی ور بیٹی کی گمشدگی کا معمہ حل،ملزم نے خود قتل کرنے کا اعتراف کرلیا
-
وفاقی حکومت نے ملازمین کی موجیں لگادیں،ایڈوانس پنشن جاری کر دی
-
سونے کی فی تو لہ قیمت میں حیرا ن کن کمی















































