اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

شاہ سلمان کا تاریخ میں پہلی بار مسجد قبا کا دورہ

datetime 24  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکہ مکرمہ (مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے فرمانروا اور خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے دورہ مکہ مکرمہ کے دوران اسلامی تاریخ کی پہلی مسجد ’’مسجد قبا‘‘ کا دورہ کیا اور وہاں 2 رکعت تحی المسجد ادا کیے۔سعودی میڈیا کے مطابق خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے دورہ مکہ مکرمہ کے دوران اسلامی تاریخ کی پہلی مسجد ’’مسجد قبا‘‘ کا دورہ کیا اور وہاں 2 رکعت تحی المسجد ادا کیے۔مسجد قبا کے امام وخطیب الشیخ ڈاکٹر صالح المغاسی اور دیگر حکام نے شاہ سلمان کا استقبال کیا۔خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مدینہ منورہ کے دورے کے دوران شہر نبی میں پانچ ارب ریال کے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری دیدی، ان منصوبوں کی منظوری کا مقصد شہریوں کو بہتر معاشی سروسز کی فراہمی کو یقینی بناتے ہوئے زائرین مسجد نبوی کو کو مناسب سہولیات مہیا کرنا اور مدینہ کے باشندوں کی بنیادی ضروریات پوری کرنے میں ان کی مدد کرنا ہے
۔سعودی میڈیاکے مطابق شاہ سلمان کی جانب سے جن منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے ان میں تعلیم اور صحت کی اسکیمیں بھی شامل ہیں۔ شاہ سلمان کی ہدایت کے مطابق مدینہ منورہ میں اسلامی یونیورسٹی کا قیام عمل میں لایا جائے گا جس کے لیے 8 کروڑ 43 لاکھ ریال کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ مدینہ منورہ میں 341 ملین ریال کی لاگت سے 45 بوائز اور گرلز اسکول قائم کیے جائیں گے۔ شاہ سلمان کی جانب سے منظور کردہ منصوبوں میں مدینہ منورہ میں آبی تحفظ کے منصوبے کے تحت 235 ملین ریال مالیت کا تین ملین مکعب میٹر پانی ذخیرہ کرنے کا پروجیکٹ بھی شامل ہے۔بجلی کی فراہمی کے لیے وسطی میں مدینہ منورہ میں ایک پاور اسٹیشن کے قیام کی منظوری کے ساتھ ساتھ البرکہ، الخندق اور البیدا کے مقامات کے لیے 15 الیکٹرک پاور اسٹیشنز کے قیام کی منظوری دی گئی ہے جس کے لیے 2475 ملین ریال مختص کیے گئے ہیں۔دیہی ترقی کے لیے ایک ارب ریال کی رقم مختص کی گئی ہے جو سیلاب سے تحفظ، سڑکوں، پبلک مقامات اور بنیادی ڈھانچے کی بہتری پر صرف کی جائے گی۔ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے مدینہ منورہ میں 500 بستروں کی سہولت پر مشتمل 415 ملین ریال کی لاگت سے ایک بڑا اسپتال قائم کیے جانے کی بھی منظوری دی گئی ہے۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…