اتوار‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2025 

بحرین کوایرانی پاسداران انقلاب کی براہ راست سنگین دھمکی،صورتحال انتہائی کشیدہ

datetime 21  جون‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(این این آئی) بحرین کی جانب سے شیعہ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسٰی قاسم کی شہریت منسوخ کرنے پر ایرانی پاسداران انقلاب کے سربراہ نے کہا ہے کہ بحرین کا یہ قدم سرخ لکیر کو پار کرنے کے مترادف ہے۔غیرملکی میڈیا کے مطابق ایران کے پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی نے دھمکی دی کہ بحرین کی حکومت نے آیت اللہ شیخ عیسٰی قاسم کے خلاف جارحانہ اقدام اٹھا کر سرخ لکیر کو پارکرلیا جس کے بعد عوام کے پاس مسلح مزاحمت کے علاوہ کوئی اور چارہ نہیں رہ جاتا اور بحرین کے حکمرانوں کو اس اقدام کی قیمت ادا کرنی پڑیگی۔بحرین کی وزارت داخلہ کا گزشتہ روز آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم کی شہریت منسوخ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہوں نے غیرملکی مفادات کے حصول، ریاست میں فرقہ واریت اور تشدد کے فروغ کے لئے اپنے عہدے کا استعمال کیا۔اس سے قبل بحرین کی اعلی عدالت نے دہشت گردی، شدت پسندی اور ملک میں انتشار پھیلانے کے الزام پر اپوزیشن گروپ الوفاق کی سرگرمیوں پر پابندی لگانے کا حکم دیا تھا جس کے بعد حکومت اور شیعہ سرگرم تنظیموں کے درمیان شدید تناؤ پیدا ہوگیا تھا۔



کالم



شاید شرم آ جائے


ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…