کابل(آئی این پی) اب یہ سب بھی کرنا ہوگا! گلبدین حکمت یار نے افغان حکومت کو انتباہ کردیا،گلبدین حکمت یار کی پارٹی حزب اسلامی نے افغان حکومت کے ساتھ امن معاہدے پر دستخط کیلئے نئے مطالبات جاری کردیئے ۔ایک عہدیدار نے بتایا ہے کہ نئے مطالبات میں امریکہ کے ساتھ معاہدوں کی منسوخی،غیر ملکی افواج کے انخلاء کا ٹائم ٹیبل اور ایک نئی حکومت کی طرف سے دستخط کیے جائیں گئے شامل ہے ۔حزب اسلامی کی مذاکراتی ٹیم کے ایک رکن نے بتایا ہے کہ مطالبات صدر اشرف غنی کو بھیجے گئے ایک خط میں کیے گئے ہیں۔اس سے قبل حکمت یار نے افغان حکومت کے ساتھ امن عمل کی شرائط کو بدلتے ہوئے غیر ملکی افواج کے مکمل انخلاء کے مطالبات سے دستبرار ہونے کا اعلان کیا تھا۔