اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) طور خم بارڈر پر افغان آرمی کی بلاجواز فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے پاک آرمی کے جوان قمر عباس بھی شہید ہو گئے۔ شہید کو فوجی اعزاز کے بعد ان کے آبائی گاؤں میر امان اللہ سپرد خاک کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق طورخم بارڈ پر سرحدی گیٹ تعمیر کرنے کے دوران افغان آرمی کی بلاجواز فائرنگ سے آرمی میجر شہید اور چھ نوجوان زخمی ہوئے تھے جبکہ تیرہ عام شہری بھی زخمی ہوئے تھے زخمی پاک آرمی کے جوانوں میں گزشتہ روز فوجی جوان قمر عباس بھی شہید ہو گیا جسے لاہور میں فوجی اعزاز کے بعد ان کے آبائی گاؤں میر امان اللہ دیپال پور میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔