ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے شہر ریاض میں ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 31 زخمی ہوگئے۔سعودی ہلال احمر کے مطابق، مسافر بس حادثے کا شکار ہوگئی ، جس کے نتیجے ہلاکتیں ہوئیں۔بس میں اکثر مسافروں کا تعلق بھارت اور مصر سے تھا۔ریاض میں ایک اور حادثہ شاہراہ خلیفہ مامون شفا ریجن میں پیش آیا جس میں ایک بچہ جاں بحق اور 9 افراد زخمی ہوئے، تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔