نئی دہلی (این این آئی)بھارتی میڈیا نے کہاہے کہ اگر بھارت رکنیت حاصل کرنے میں کامیاب رہا تو گروپ میں پاکستان کی شمولیت مشکل ہوجائے گی کیوں کہ گروپ میں نئے رکن کی شمولیت کیلئے تمام ممالک کا متفق ہونا ضروری ہے۔ این ایس جی میں شمولیت سے قبل بھارت کو گروپ کے معیار پر پورا اترنے کا پابند بنانا چاہیے اور ساتھ ہی اسے پاکستان اور چین کے ساتھ جوہری ہتھیاروں کی تخفیف کے حوالے سے مذاکرات شروع کرنے چاہییں اور جوہری ایندھن کی پیداوار روکنی چاہیے۔گزشتہ روز بھارتی اخبار نے ایک رپورٹ میں کہاکہ اس اقدام سے پاکستان کو منفی اقدامات اٹھانے کا جواز مل جائے گا تاہم چین کی مخالفت کی وجہ سے گروپ میں شمولیت کا بھارتی خواب فی الحال پورا ہوتا دکھائی نہیں دیتا۔اخبار نے اداریے میں مزید لکھا کہ این ایس جی میں شمولیت سے قبل بھارت کو گروپ کے معیار پر پورا اترنے کا پابند بنانا چاہیے اور ساتھ ہی اسے پاکستان اور چین کے ساتھ جوہری ہتھیاروں کی تخفیف کے حوالے سے مذاکرات شروع کرنے چاہییں اور جوہری ایندھن کی پیداوار روکنی چاہیے۔