کرم ایجنسی(این این آئی)سابق طالبان سربراہ حکیم اللہ محسود کے بھائی اعجاز محسود اورچچا خیر محمد نے رضاکارانہ طورپر اپنے آپ کو سیکورٹی فورسزکے حوالے کردیا،میڈیا رپورٹس کے مطابق ہفتہ کی رات حکیم اللہ محسود کے بھائی اعجاز محسود اورچچا خیر محمد سمیت چند طالبان کمانڈرزنے ہفتہ کی رات کو کرم ایجنسی میں اپنے اپ کو مقامی سیکورٹی اہلکاروں کے حوالے کردیا،ذرائع کے مطابق اپنے آپ کو حوالگی کے بعد تمام افرادکو ضلع ہنگوکے علاقہ ٹل میں سیکورٹی فورسز کے ایک قلعہ میں منتقل کردیاگیا،بتایاگیا ہے کہ افغان سرحد کے قریب حکیم اللہ محسود کے بھائی اورچچا نے چند کمانڈروں سمیت شہیدانوں ڈنڈ کے علاقے میں اپنے آپ کو سیکورٹی حکام کے حوالے کیا تاہم یہ فوری معلوم نہیں ہوسکا کہ یہ لوگ افغانستان سے پاکستان میں داخل ہوئے تھے یا اسی علاقے میں پھررہے تھے اورکہیں چھپے ہوئے تھے ، سیورٹی ذرائع کا کہناہے کہ کورم ایجنسی میں افغان سرحد کو ہفتے کی شام کو کھولا گیا تھا یہ سرحدی پوائنٹ بھی طورخم پر کشیدہ حالات کی وجہ سے بند کردیاگیا تھا،یادرہے کہ شمالی وزیرستان میں حکیم اللہ محسودنومبر2013میں امریکی ڈرون حملے میں ماراگیاتھا۔