منگل‬‮ ، 16 دسمبر‬‮ 2025 

نشہ بازو ہوشیار، ورنہ دنیا کی خوفناک ترین جگہ پر کام کرنے کی سزا پاﺅ گے

datetime 2  جون‬‮  2016 |

بنکاک(نیوزڈیسک)تھائی لینڈ کی حکومت نے ڈرائیونگ کے دوران شراب نوشی کرتے ہوئے پکڑے جانے والے افراد کو کچھ وقت کے لیے مردہ خانے اور پوسٹ مارٹم روم میں کام کی سزا دینے کا فیصلہ کیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس طرح وہ لوگوں میں ڈرائیونگ کے دوران شراب_نوشی اور دیگر منشیات کے استعمال سے گریز کا شعور پیدا کرنے کی کوشش کریں گے۔غیرملکی خبر رساں اداروں کے مطابق بنکاک حکومت نے حال ہی میں ایک نیا فرمان جاری کیا ہے جس کے تحت ڈرائیونگ کے دوران شراب نوشی کرتے ہوئے یا نشے کی حالت میں گاڑی چلاتے پکڑے جانے والے افراد کو بہ طور سزا کچھ وقت کے کیے مردوں کے پوسٹم مارٹم والے مقامات پر کام کرنے پر مجبور کیا جائے گا تاکہ انہیں اندازہ ہوکہ ٹریفک حادثات کے نتیجے میں کس قدر خوف ناک اموات ہوتی ہیں۔ ممکن ہے اس اقدام سے ملک میں ہونے
والے ٹریفک حادثات اور ڈرائیونگ کے دوران شراب نوشی کی لعنت سے چھٹکارا حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔بنکاک پولیس کا کہنا ہے کہ وہ لوگوں کو یہ بتانا چاہتے ہیں کہ نشے کی حالت میں ڈرائیونگ کس قدر خوفناک ہوسکتی ہے۔ تھائی لینڈ میں یہ نیا قانون ایک ایسے وقت میں لاگو کیا جا رہا ہےجب ملک میں نئی سال کا آغاز ہو رہا ہے۔ نئے سال کے موقع پر منچلے نوجوان شراب نوشی کی حالت میں گاڑیاں چلاتے ہیں۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق تھائی لینڈ میں ٹریفک حادثات میں زیادہ تراموات کا ایک سبب ڈرائیونگ کی دوران منشیات کا استعمال ہے۔ پچھلے سال تھائی لینڈ میں 24 ہزار افراد ٹریفک حادثات میں لقمہ اجل بن گئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ویل ڈن شہباز شریف


بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…