بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

اسپین ،بس حادثے کا شکار، 13 غیر ملکی طلباء ہلاک ،30زخمی

datetime 21  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میڈرڈ(نیوز ڈیسک)سپین میں غیر ملکی طلباء کی ایک بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں کم ازکم 13 افراد ہلاک جبکہ 30 زخمی ہو گئے ہیں۔سپینی حکام کے مطابق مسافر بس تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی ، ہلاک اور زخمی افراد میں خواتین شامل ہیں۔کاتولونیا میں حکام نے بتایا کہ علی الصبح ویلینشیا اور بارسیلونا کو ملانے والی سڑک پر پیش آ یا، زخمیوں میں 8 کی حالت تشویشناک ہے، حکام کے مطابق ان طلباء کا تعلق 19 ممالک سے ہے اور ان میں سے کئی طلباء یورپی یونین میں اسٹوڈنٹس ایکسچینج پروگرام کا حصہ ہیں۔کاتولونیا کے علاقائی وزیر داخلہ نے بتایا کہ ہلاک شدگان کی عمریں 22سے 29برس کے درمیان ہے، ان کا کہنا تھا کہ ڈرائیور کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور تاحال حادثے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکی ہیں اور یہ انسانی غفلت معلوم ہوتی ہے۔ کاتالونیا میں ایمرجنسی سروسز نے ایک اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والے طلباء4 کا تعلق ہنگری، ناروے، سوئٹزرلینڈ، چیک ریپبلک ، نیوزی لینڈ، برطانیہ، اٹلی، پیرو، بلغاریہ، آ ئرلینڈ، فلسطین، جاپان، یوکرین، ہالینڈ، فرانس اور فن لینڈ سے ہے، ہلاک شدگان کی قومیتوں کے بارے میں نہیں بتایا گیا ہے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…