بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

بشارالاسد کی موجودگی میں شام میں امن قائم نہیں ہو سکتا، امریکی وزیرخارجہ

datetime 24  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(نیوز ڈیسک)امریکی وزیرخارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ اگر شام میں فائر بندی کی کوششیں کامیاب نہ ہو سکیں تو ان کا ملک اس حوالے سے دیگر آپشن استعمال کرنے پر غور کرے گا، جب تک بشارالاسد اقتدار پر قابض ہیں لڑائی بند ہونے کا کوئی امکان نہیں ۔ امریکی ایوان نمائندگان میں سالانہ وزارتی بجٹ اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے جان کیری کا کہنا تھا کہ شام میں جنگ بندی کے لیے کوششیں کرنے والے ممالک پر جلد ہی واضح ہو جائے گا کہ آیا ان کی فائر بندی کی مساعی کامیاب ہوتی ہیں یا نہیں۔ایک سوال کے جواب میں جان کیری نے کہا کہ جب تک بشارالاسد شام میں اقتدار پر قابض ہیں اس وقت تک امن کے قیام اور جنگ کے خاتمے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر شام میں خون خرابہ طویل عرصے تک جاری رہتا ہے تو شام کو متحد رکھنا اور بھی مشکل ہو جائے گا۔ جان کیری نے کہا کہ ’’لگ رہا ہے کہ شام کو متحد رکھنے کے لیے وقت تیزی کے ساتھ ہاتھ سے نکلا جا رہا ہے۔ اگر لڑائی زیادہ عرصہ طول پکڑتی ہے تو شام ٹکڑے ٹکڑے ہو سکتا ہے‘‘۔ انہوں نے کہا کہ روس کی فوجی معاونت سے بشارالاسد کی فوجیں حلب کا کنٹرول سنبھالتی ہیں تو شام کی سرزمین مزید غیر محفوظ ہو جائے گی۔#/s#



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…