لاہور (نیوزڈیسک) بالی ووڈ کی معروف اداکارہ شرمیلا ٹیگور واہگہ بارڈر کے راستے لاہور پہنچ گئیں ۔بتایا گیا ہے کہ بالی ووڈ اداکارہ شرمیلا ٹیگور جمعے سے شروع ہونے والے تین روزہ لاہور لٹریری فیسٹول میں شرکت کیلئے آئی ہیں ۔لاہور آمد پر شہریوں کی جانب سے بھارتی اداکارہ کا بھر پوراستقبال کیا گیا اور انہیں خوش آمدید کہا گیا ۔