لاہور۔۔۔۔۔۔ گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور مستعفی ہو گئے جبکہ ان کا استعفی صدر پاکستان نے منظور کر لیا ہے۔ترجمان گورنر ہاوس کے مطابق گورنر پنجاب نے اپنا استعفی گزشتہ رات صدر مملکت ممنون حسین کو بھجوایا تھا۔وفاقی حکومت نے چودھری محمد سرور کے حکومت مخالف بیانات پر اظہار پسندیدگی کرتے ہوئے ان سے وضاحت طلب کی تھی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری محمد سرور نے لارڈ نذیر اور دیگر دوستوں سے مشاورت کے بعد مستعفی ہونے کا فیصلہ کیا۔وہ اس حوالے سے پریس کانفرنس کر کے آگاہ کریں گے۔چوہدری محمد سرور 2اگست 2013 کو اس منصب پر فائز ہوئے تھے۔گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور کے استعفی قبول کر لیا گیا ہے جس کے بعد حکمران جماعت مسلم لیگ (ن) نے نئے گورنرکے لیے مشاورت شروع کردی ہے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا اقبال قائم مقام گورنر کا عہدہ سنبھالیں گے۔گزشتہ سال کے آخر میں ایک نجی ٹی چینیل کو دیئے گئے انٹرویو کے دوران حکومتی کارکردگی پر گورنر کی جانب سے کیے جانے والے اعتراضات پر یہ افواہیں پھیلنا شروع ہوگئی تھیں کہ وہ شریف برادران سے اختلافات کے باعث اپنے عہدے سے الگ ہوسکتے ہیں۔خیال رہے کہ گلاسگو میں لیبر پارٹی کی نمائندگی کرتے ہوئے چوہدری سرور 1997 سے 2010 تک ہاؤس آف کامن میں بطور رکن خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔اگست 2013 میں گورنر کا عہدہ سنبھالتے وقت انہوں نے برطانوی شہریت ترک کر دی تھی۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
اسکولوں میں چھٹی کا اعلان کردیا گیا
-
طلبہ کےلئے خوشخبری،ہفتہ وار دو چھٹیوں کا اعلان
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)
-
کراچی؛ فلیٹ سے ڈاکٹر، اسکی بیوی اور 3 بچوں کی لاشیں برآمد، ابتدائی تفتیش میں اہم انکشاف
-
حکومت کی ایک سال کے لیے پیٹرولیم لیوی ختم کرنے کی تجویز
-
حکومت کاپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کا اعلان
-
بھارت کے امیر ترین کھلاڑی ویرات کوہلی کی مالیاتی سلطنت کی تفصیلات سامنے آ گئیں
-
عالمی مارکیٹ میں تیل سستا ہو گیا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
-
شہریوں کیلئے بڑی سہولت، پاسپورٹ بنوانا مزید آسان
-
زلزلے کے جھٹکے،شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا
-
دنیا بھر میں ایرانی ایئرلائنز کی سروس بند، نہ ٹکٹ نہ لینڈنگ کی اجازت ہوگی
-
اسلام آباد میں ممکنہ احتجاج، متعدد تعلیمی اداروں میں غیراعلانیہ تعطیلات
-
معاذ صداقت نے سی پی ایل فائنل میں ایک اور نئی تاریخ رقم کردی
-
خاتون کو ہراساں کرنے پر نجی بینک کے 4افسران کیخلاف مقدمہ



















































