نئی دہلی(نیوزڈیسک)بھارتی گلوکار سونو نگم کے جہاز میں عملے کے مائک سسٹم کو استعمال کرتے ہوئے گانا گانے کے بعد بھارتی ہوا بازی کے ریگولیٹر نے اس پر خلاف سخت ایکشن لیتے ہوئے 5 ائیر ہوسٹسز کو معطل کرنے کا احکامات جاری کیے۔بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق سونو نگم کے جہاز میں گانا گانے کے بعد سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹوریٹ جنرل نے ائیر لائن کو جہاز پر موجود 5 ائیر ہوسٹسز کو معطل کرنے کا کہا جنہوں نے گلوکار کو فلائٹ انٹرکام استعمال کرنے کی اجازت دی۔ائیر لائن انتظامیہ کو مستقبل میں ایسے کوئی واقعہ نہ پیش آنے کے لیے بھی خبردار کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ دوروزقبل جودھ پور سے ممبئی آنے والی پرواز میں گلوکار سونو نگم نے جہاز پر موجود اپنے مداحوں کی درخواست پر دو گانے گائے تھے جس میں مقبول فلم ویر زارا کا گانا ’دو پل رکا‘ اور ابھیشیک بچن کی فلم کا گانا ’پنچھی ندیا‘ شامل ہیں۔