بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

بڑے نام کے ساتھ پہلی فلم کامیابی کی ضمانت نہیں‘ماورا

datetime 3  فروری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ممبئی (نیوز ڈیسک)ماورا فلم ’صنم تیری قسم‘ سے بالی وڈ میں اپنا کریئر شروع کر رہی ہیںپاکستانی اداکارہ ماورا حسین کا کہنا ہے کہ بھارت میں ہندی فلمی صنعت میں کسی بڑے نام کے ساتھ پہلی فلم کرنا کامیابی کی ضمانت نہیں ہے۔گذشتہ چند برسوں میں کئی پاکستانی فنکاروں نے بالی وڈ کا رخ کیا ہے۔ان فنکاروں میں وینا ملک، علی ظفر، فواد خان، حمیمہ ملک اور ماہرہ خان کے بعد اب ماورا حسین کا بھی نام شامل ہو کیا ہے۔ماورا فلم ’صنم تیری قسم‘ سے بالی وڈ میں اپنا کریئر شروع کر رہی ہیں اور پانچ فروری کو ریلیز ہونے والی فلم میں وہ ایک نئے اداکار ہرش وردھن رانے کے ساتھ کام کرتی نظر آئیں گی۔فلم ہٹ ہونے کی کوئی ضمانت نہیں ہوتی کسی خان کے ساتھ پہلی فلم کرنے سے بالی وڈ میں ہٹ ہونے کی سو فیصد ضمانت نہیں۔ نئے اداکار کے ساتھ بہترین سکرپٹ ملے اور اسے صرف اس وجہ سے چھوڑ دوں کیونکہ اس میں خان نہیں ہیں؟ یہ تو اپنا ہی نقصان کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’فلم ہٹ ہونے کا نہ تو کوئی فکسڈ طریقہ ہے اور نہ ہی کوئی ضمانت۔‘ماورا حسین ان کے برعکس بالی وڈ میں نووارد ایک اور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کو ان کی پہلی فلم میں سپر سٹار شاہ رخ خان کے مدِمقابل کاسٹ کیا گیا ہے۔ایک نئے اداکار کے ساتھ کیریئر شروع کرنے کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے 23 سالہ ماورا کا کہنا ہے کہ ’ کسی خان کے ساتھ پہلی فلم کرنے سے بالی وڈ میں ہٹ ہونے کی سو فیصد ضمانت نہیں ہوتی ہے۔‘ممبئی میں بی بی سی ہندی کی سپریا سوگلے سے بات کرتے ہوئے ماورا نے کہا کہ ’نئے اداکار کے ساتھ بہترین سکرپٹ ملے اور اسے صرف اس وجہ سے چھوڑ دوں کیونکہ اس میں خان نہیں ہیں؟ یہ تو اپنا ہی نقصان کرنا ہوگا۔‘ان کا کہنا تھا کہ ’فلم ہٹ ہونے کا نہ تو کوئی فکسڈ طریقہ ہے اور نہ ہی کوئی ضمانت۔‘ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ’برصغیر میں ٹیلنٹ کی بھرمار ہے، لیکن پلیٹ فارمز کی کمی ہے۔‘ماروا ایک نئے اداکار ہرش وردھن رانے کے ساتھ کام کرتی نظر آئیں گیپاکستان میں ٹی وی ڈراموں کی معروف اداکارہ ماورا کے مطابق بالی وڈ میں ان کی آمد کی وجہ پرینکا چوپڑا بنیں۔’اداکاراو¿ں کو پرینکا چوپڑا کی طرح ہونا چاہیے، جو بغیر کسی حد میں بندھے ہوئے اپنے فن کا مظاہرہ کرتی ہیں۔‘خود کو سلمان خان کا مداح قرار دیتی ہیں اور ان کا کہنا تھا کہ ’میں سلمان خان کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہوں، ان میں ایک جادو ہے. ویسے تو تینوں خان بہترین ہیں اور ان کا آپس میں موازنہ نہیں کیا جا سکتا۔‘سلمان، شاہ رخ اور عام خان کے علاوہ ماورا کو رنبیر کپور بھی بہت پسند ہیں۔ ’جب میں اپنا پہلا ٹی وی سیریل کر رہی تھی، تب راک سٹار فلم آئی تھی۔ تبھی مجھے لگا کہ مجھے بھی اس سطح کی اداکاری کرنی ہے۔‘ماورا نے رنبیر کو آل راو¿نڈر اداکار قرار دیتے ہوئے جلد ہی ان کے ساتھ سکرین پر کام کرنے کی امید بھی ظاہر کی ہے



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…