منگل‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

داڑھی ، حج اور حجاب پر پابندی والا اسلامی ملک

datetime 13  جنوری‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دوشنبہ(نیوز ڈیسک )دہشت گردی کے خلاف جنگ کی آڑ میں شعائر اسلام کو دنیا بھر میں انتقام کا نشانہ بنا یا جارہا ہے اور اس جنگ میں وسطی ایشیا کے مسلمان ملک تاجکستان کی حکومت بھی سر فہرست ہے جہاں حکومت نے داڑھی رکھنے ، حج کرنے اور خواتین کے حجاب پہننے پر پابندی لگارکھی ہے۔’العربیہ ڈاٹ’ نے مسلمان اکثریتی ریاست تاجکستان میں شعائر اسلام کے خلاف جاری کارروائیوں پر روشنی ڈالی ہے اور بتایا ہے کہ تاجک پولیس نوجوانوں کو داڑھی رکھنے سے سختی سے روک رہی ہے۔ حال ہی میں پولیس نے 23 سالہ عمر بوبوگونوف نامی ایک نوجوان کو محض اس لیے اذیتیں دے کر قتل کر دیا کہ اس نے چہرے پر داڑھی سجا رکھی تھی۔اس سے قبل ایک دوسرے تاجک شہری رستم گولوف کو بھی داڑھی رکھنے کی پاداش میں حراست میں لیا گیا اور زبردستی اس کی داڑھی منڈوا دی گئی تھی۔تاجک حکومت نہ صرف نوجوانوں کو داڑھی رکھنے سے روک رہی ہے بلکہ خواتین کو حجاب کرنے، حج پر جانے اور بچوں کے عربی نام رکھنے پربھی پابندیاں عائد کی جا رہی ہیں۔ واضح رہے کہ تاجکستان ایک سنی اکثریتی ملک ہے جس کی قیادت سنہ 1992ئ کے بعد سے امام علی رحمان کے ہاتھ میں ہے۔ حال ہی میں تاجک پارلیمنٹ نے انہیں”قائد الامہ“ کا خطاب دینے کے ساتھ تاحیات ملک کا سربراہ قرار دیا تھا۔ علاوہ ازیں وزیر اعظم نواز شریف نے بھی پچھلے سال تاجکستان کا دورہ کیا تھا اوردونوں حکومتوں کے درمیان بہت سے معاہدوں کی یادداشتوں پر دستخط ہوئے تھے۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…