اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

عام طور پر بچوں کو سالگرہ پر تحفے ملتے ہیں مگر اس تین سال کی ننھی گریس کو ملا کچھ خاص

datetime 6  جنوری‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اٹلانٹا: عموماً بچوں کو ان کی سالگرہ پر خوبصورت اور ان کے من پسند تحائف ملتے ہیں جنہیں پا کر وہ خوشی سے پھولے نہیں سماتے لیکن امریکہ میں ایک بچی کو اس کی تیسری سالگرہ پر ملا دل کا تحفہ ہارٹ پلانٹ کی صورت میں جسے اس کے خراب دل کی جگہ لگا کر اسے نئی زندگی کی نوید سنادی گئی۔

امریکی ریاست اٹلانٹا میں 3 سال کی معصوم بچی گریس کینٹرل 9 ماہ قبل دل کی بیماری کے ساتھ چلڈرن ہیلتھ کیئر اٹلانٹا میں داخل ہوئی جہاں ڈاکٹر نے ان کے والدین کو بتایا کہ گریس کا دل تبدیل ہوگا اور اس کے لیے انہیں 3 سے 4 ماہ کا انتظار کرنا پڑے گا اور جیسے ہی گریس کے دل جیسا دل کسی ڈونر نے دیا تو اسے گریس کو لگا دیا جائے گا تاہم مناسب ڈونر کے لیے گریس کو 9 ماہ کا طویل انتظار کرنا پڑا جس کے بعد گزشتہ روز بالآخر انہیں مچنگ دل مل ہی گیا۔ دل کے ملتے ہیں ڈاکٹرز نے فوری آپریشن کے انتظامات شروع کردیئے اورعین گریس کی سالگرہ والے دل اس کے کمزور اور بیمار دل کو نکال کر نیا طاقتور دل کامیابی کے ساتھ لگا دیا گیا۔

گریس کے ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ وہ گزشتہ سال مارچ میں اسپتال میں داخل ہوئی جب کہ ٹیسٹ سے پتہ چلا کہ گریس کا دل کارڈیو مایو پاتھی کا شکار ہے جس سے دل کے دونوں وینٹریکل سخت ہوجاتے ہیں اور خون کو دل کی طرف آنے میں مزاحمت کرتے ہیں جس سے دل کمزور پڑ جاتا ہے۔ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ اس طرح کی بیماری بہت ہی کم بچوں میں پائی جاتی ہے۔



کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…